صحت

افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ

افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پولیو وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 2 ماہ کے دوران پولیو کے 40 سے 50 فیصد کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا جب کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 اور افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان سے بے دخل شہریوں کی غیرقانونی راستوں سے پاکستان واپسی پولیو کے پھیلاؤ کا بڑا خطرہ ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا ہے جب کہ پاکستان میں سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان سے منسلک پولیو وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی اور ملتان تک پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker