جرم
سیالکوٹ: ڈاکوؤں نے سنار کے گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ڈاکو سنار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گاؤں جیٹھیکے کے مکین سنار کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب 2 ڈاکو گھر کے عقبی حصے سے سیڑھی لگا کر اندر داخل ہوئے اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے جس پر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ملزمان سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ سونا تاجر کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



