پاکستان

گیارہویں تھل جیپ ریلی، سٹاک کیٹیگری کے مقابلے بھی اختتام پذیر

مظفرگڑھ میں جاری گیارہویں تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ مقابلوں کے دوران ایک خاتون سمیت تین جیپ ریسرز کی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں، تاہم ریسرز معمولی زخمی ہوئے۔

مقابلوں کے دوران جیپ ریسر ازمیر سرانجام کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم وہ محفوظ رہے۔ جیپ ریسر زبیر حیات کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ریسر عنبرین فراز کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔

سٹاک اے کیٹیگری میں آصف امام نے 200 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 35 منٹ میں مکمل کیا۔ سٹاک بی میں رب نواز جوئیہ نے 2 گھنٹے 26 منٹ جبکہ سٹاک سی میں حسان جھنڈیر نے 2 گھنٹے 36 منٹ میں ٹریک مکمل کیا۔ حتمی نتائج کا اعلان آخری روز تقریبِ تقسیم انعامات میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب تھل جیپ ریلی دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد چھانگا مانگا ٹیلہ پہنچی، جہاں انتظامیہ نے تفریح کے لیے روایتی کھیل بیل دوڑ کا بھی اہتمام کیا۔

ریلی کے آخری مرحلے میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker