پاکستان

حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کردیا،گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع

وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کیا۔

نئی آٹو پالیسی میں حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کی حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپےکردی ہے۔ چارجنگ اسٹیشنز کے آلات پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد اور سیلز ٹیکس صفر کردیا گیا، ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگایاگیا۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر بہت مراعات دی گئی ہیں، مقامی گاڑیوں کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے، نئی آٹو پالیسی سےگاڑیاں بنانے کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی، گاڑیوں کے حفاظتی معیارکو بہتر بنانا ترجیح میں شامل ہے، درآمدی پیٹرولیم اور امپورٹ بل میں کمی کا ہدف ہے، بچنے والا سرمایہ صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی توجہ مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے لیے سہولت فراہم کرنے پر ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحول بہتر ہوگا،لوکل انڈسٹری کو پروٹیکشن دی لیکن انہوں نے کوئی نئی سہولت نہیں دی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی کارساز کمپنیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker