جرم
راولپنڈی کی تلسہ روڈ پر لیبارٹری میں ڈکیتی، ڈاکو 2 موبائل فون اور27 ہزار روپے لوٹ کر فرار
راولپنڈی میں ایک لیبارٹری میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

راولپنڈی کی تلسہ روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کی سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو لیبارٹری میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتے اور پھر فرار ہوتے نظر آرہا ہیں۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائنزمیں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس حوالے سے مدعیہ کا بتانا تھا کہ ڈاکو 2 موبائل فون اور27 ہزار روپے لوٹ کر لےگیا۔



