بلوچستان

لاہور: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وفد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان، ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر اور ڈائریکٹر لائسنسنگ فخر مری نے لاہور میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے آئے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان فوڈ سیفٹی، معیار کی بہتری، لائسنسنگ، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور عملے کی تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنل نظام، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبز اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر دونوں اداروں نے مستقبل میں باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker