پاکستان

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں این اے 77 اور پی پی 203 کی نشستیں جیت لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالا اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب حاصل کرلی۔

گوجرانوالا کے حلقہ این اے 77 کے تمام 333 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے راشد بشیر ورک 43365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم 30218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

اس نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کررکھا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد اسد حنیف 42114 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، تحریک احساس پاکستان کےمحمد اویس محمود 24512 ووٹ لےکردوسرے نمبر پررہے۔

واضح رہےکہ این اے 77 ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور پی پی 203 ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مرکزی مسلم لیگ کے لوگ سرعام مہریں لگاتے پکڑےگئے، عظمیٰ بخاری کا الزام
ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہےکہ گوجرانوالا کے ضمنی انتخاب میں مرکزی مسلم لیگ کے لوگ سرعام مہریں لگاتے پکڑے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے لوگ الیکشن کمیشن کےعملےکے سامنے مہریں لگاتے رہے،عظمیٰ بخاری نے ایک ویڈیو بھی جاری کردی اورکہا کہ ویڈیو میں مرکزی مسلم لیگ کے پولنگ ایجنٹ نظر آرہے ہیں، قاضی ابراہیم گجر کے لوگ سرعام مہریں لگا تے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker