انٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں۔

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔

نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔

میرا اور شائستہ کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی جیو نیوز کو بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار اسپتال میں داخل کیا جاتا رہا اور صحت میں بہتری پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker