ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے ریونیو کا ہدف عبور کیا، اگلا ہدف 160 ارب ہے: حنیف عباسی

پاکستانریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے ریونیو کا ہدف عبور کیا، اگلا ہدف 160 ارب ہے: حنیف عباسی
راولپنڈی میں عوام ایکسپریس کا نئی بوگیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ وہ عوام ایکسپریس تھی جس کو دیکھنےکا دل نہیں چاہتاتھا، مزیدٹرینوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائےگا، قراقرم اور ملت4 ایکسپریس میں بھی مسائل آئے لیکن درست کیے گئے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح ریلوے کو بھی نجکاری کی جانب لے جارہے ہیں، ریلوےاسپتال آوٹ سورس کرنےجارہےہیں، ریلوےملازمین کاعلاج مفت ہوگا، آج ریلوے کے مزدور کا بچہ بھی اچھی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوےنےتاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپےکا ہدف عبور کیاگیا، اگلا ہدف 160 ارب روپے کا ہے، ریلوے نے صوبوں کی مشاورت سے مختلف منصوبوں کا اغاز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے برانچ روٹس پر ٹرین بحال کرنے کا پوچھا تو میں نے کہا 4 اس سال ،4 آئندہ مالی سال میں فعال کردوں گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ معاہدے ہوچکے ہیں جبکہ سندھ برانچ روٹس کو فعال کرنا چاہتا ہے تو اس کےلیے سہولت موجود ہے۔



