کرکٹکھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف شاندار نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 54 گیندوں پر کرئیر کی 35 ویں ففٹی اسکور کرنے کے بعد 50 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد طہٰ بھی نصف سنچری بنانے کے بعد 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان آغا 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنائی اور 57 ربنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، ان کا ساتھ دینے کے لیے غازی غور 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پہلےدن خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلےختم ہوگیا اور 67.2 اوورز کا کھیل ہوسکا۔ پاکستان نے 5 وکٹ پر 281 رنز بنائے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، دلشن مدوشناکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی جانب سے4 کھلاڑیوں نے اس ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker