پاکستان

ہم ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے، وہ دن چلے گئے جب انتشار ہوتا تھا، ہم ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی انتشاری ہے،گڈ ہے نہ بیڈ، ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہیں پارلیمنٹ میں بٹھایا لیکن پشاور سےکال آگئی۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں اسپتال، یونیورسٹیاں تباہ ہیں، ہم دہشت گردی کےخلاف اقدام کر رہے ہیں، ہم پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں، صوبےمیں امن و امان بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، ہم روزانہ کہ بنیاد پر جنازے اٹھا رہے ہیں، کے پی کی گزشتہ حکومت کو جمہوری کہنا درست نہیں، تحریک انصاف والے اب اچھے بچے بنیں گے، آگ لگانے، جلانےکی باتیں ہوتی تھیں، صوبے پرکوئی توجہ نہیں تھی، تحریک انصاف کی چار فرنچائز ہیں معلوم نہیں کس سے بات کرنی ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ امن کا سفر شروع کیا ہے، آج بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوئے ہیں، مساجدکو دہشت گردی کےلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، بدقسمتی سے مساجدکو دہشت گردی کےلیے استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker