بلوچستان

زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، 43 کلو گرام ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ: زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، 43 کلو گرام ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ: کسٹمز انفورسمنٹ نے زیارت کراس کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 43 کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی۔ عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جبکہ گاڑی میں سوار دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ زیارت کراس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر 8 نومبر کو ایک مشکوک ٹویوٹا ہائی لکس ریوو گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی گاڑی کے پچھلے حصے کے دونوں سائیڈ پینلز میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے تین تہوں میں لپٹے ہیروئن کے 77 پیکٹس برآمد ہوئے۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کا مجموعی وزن 42 اعشاریہ 891 کلو گرام ہے، جبکہ کارروائی کے دوران گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker