بزنس

ایل پی جی کی قیمت کا تعین اب اوگرا کی جگہ پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی بجائے پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو ایل پی جی سلنڈر گیس قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا۔

شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک بھر میں اوگرا کی بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کو ایل پی جی کی قومی قیمت کے تعین کا کلی اختیار دے دیا ہے۔

ایل پی جی سے بھرے جہازوں کے امپورٹ آرڈر دے دیے گئے ہیں جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

امید ہے کہ اسی کے نتیجے میں پاکستان بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں تیزی سے کمی آئے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker