پاکستان

پاکستانی کرپٹو صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا قدم، ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان کے باضابطہ قیام کا اعلان

کرپٹو اثاثوں کی چوری کے بعد پاکستانی کرپٹو صارفین کے تحفظ کیلئے ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان کے باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشیا ویب تھری الائنس جاپان کی بانی ہنزہ آصف ویپ کی پہلی چیئرپرسن ہونگی جبکہ ایچ ٹی ایکس کے کنٹری منیجر سید احتشام حمدانی سینئر وائس چیئرمین ہونگے۔

اسلام آباد میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ وائس چیئرمین احتشام حمدانی نے کہا کہ پاکستان کرپٹو اپنانے کے عالمی انڈیکس میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں کرپٹو صارفین کی تعداد 2 کروڑ ہونے کا تخمینہ غیرمصدقہ ہے، ہمارا کرپٹو صارفین سے متعلق مستند ڈیٹا جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الائنس پاکستانی کرپٹو صارفین کے تحفظ کیلئے کام کرے گا اور اتحاد کا مقصد سرمایہ کاروں کی آگاہی اور سائبر سکیورٹی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

دیگر رہنماوں نے کہا کہ ویپ کرپٹو کے حوالے سے تمام اداروں، پلیٹ فارمز اور صارفین کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا، اتحاد پاکستان کی ورچوئل اثاثہ صنعت کو منظم اور مؤثر بنانے کا خواہاں ہے۔

ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان جلد یونیوسرٹیز میں کرپٹو سے متعلق آگاہی کی مہم شروع کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker