انٹرنیشنل

نیتن یاہوکا ہم شکل ایرانی دکاندار مشکل میں پڑگیا، خریداروں نے بائیکاٹ کردیا

ایران میں ایک دکاندارکو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہم شکل ہونا مہنگا پڑگیا ہے کیونکہ ایرانی شہریوں نے اس کی دکان پر آنا چھوڑ دیا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات تہران میں خشک میوہ جات اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے اس شخص کو اس وقت گاہکوں کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی دکان میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق تہران میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی شکل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے۔لیکن یہ مماثلت اس کے لیے مشکل کا باعث بن گئی ہے اور اکثر افراد نے اس کی دکان سے خریداری کرنا چھوڑ دی ہے۔

دکاندار کا کہنا ہےکہ کوئی بھی گاہک اس کی دکان پر نہیں آ رہا اور وہ اس صورت حال سے تنگ آ چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے بعض افراد نے دکان کا پتا معلوم کرنےکی بھی کوشش کی، جب کہ دیگر لوگوں نے اس کی نیتن یاہو سے مشابہت پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرےکیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker