بلوچستان کے 10 اضلاع میں 11 اور 12 نومبر کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11 نومبر کی رات اور 12 نومبر کو بارش، تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ڑالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا ایک کمزور سلسلہ 10 نومبر کی شام ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 12 نومبر کو شدت اختیار کرسکتا ہے اور بالائی علاقوں میں 14 نومبر کی صبح تک برقرار رہ سکتا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ،ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں 11 نومبر کی رات اور 12 نومبر کو چند مقامات پر بارش، تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھا سکتی ہے جبکہ پیش گوئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ بلند پہاڑی علاقوں اور گلیشیئرز پر ہلکی برف باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو موسمی حالات مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



