انٹرنیشنل

ترکی : فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق

ترکیہ کے مغربی علاقے میں اسٹیل اور لوہا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد جان سے گئے جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔

صدرطیب اردوان نےکابینہ اجلاس کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کردی،گورنر آفس کے مطابق دھماکا ساحلی صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں واقع آئرن اینڈ اسٹیل فیکٹری میں ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران چھت پر نصب کرین ٹوٹ کر آرک فرنس میں جا گری، جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا،دھماکے کے بعد فیکٹری کے اوپر دھوئیں اور گردوغبار کے بادل چھا گئے،حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker