World
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات اور قتل کی دھمکیوں کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ بیسنٹ ایران پرتجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے رکنے والے نہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔



