کرکٹکھیل

راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔

مہمان ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز سے دن کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے ثاقب خان نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل کو ختم کرنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکا نے 27.1 اوورز کا سامنا کیا تھا جب کہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 320 رنز درکار ہیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا ہے کہ سنچری نہ ہونے پر برا ضرور لگتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker