پاکستان
خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، مولاناسے ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ہوئیں، جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے، امید ہے اس مرتبہ عدالتوں کے حکم پرعملدرآمد ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کررہے اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔



