پاکستان

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنےکےلیے پمزاسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائےگئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پربانی پی ٹی آئی کوآنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایاگیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker