بزنس
پاکستان نے ایل این جی سپلائی کیلئے موصول مہنگی بولیاں مسترد کردیں
پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے موصول ہونے والی بڈز کھولیں تاہم پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں جبکہ کل 3 بولیاں موصول ہوئیں۔
حکام کے مطابق عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 27 ارب 77کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
حکام کے مطابق 2 ایل این جی کارگوزکیلئے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں پی ایل ایل بورڈ کو بھیج دی گئی ہیں تاہم انہیں مسترد کردیا گیا۔



