پاکستان

تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں خرابی، ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی سے ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا۔

تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تربیلا کے 2 یونٹ بند ہوگئے جس کے سبب بجلی کی دستیابی میں کمی سے لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں شارٹ فال 800 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جس کے باعث لاہور میں شام کے بعد 4 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ادھر وزارت توانائی کی جانب سے تمام کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker