پاکستان

بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ختم

بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker