
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس نے 117 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔
چوتھے دن کے ابتداء میں ہی قومی ٹیم کے بولرز نے لنکن بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 446 پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں نام کیں جب کہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کو پاکستان کے خلاف صرف 12 رنز کی بر تری حاصل ہے۔
واضح رہےکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔



