پاکستان

تربیلا ڈیم کے ان ٹیک میں خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت پر بند کردی گئی۔

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد ان ٹیک میں سوراخ بند کرنے کے لیے کام جاری ہے جہاں ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج روکنے کےلیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تربیلا ڈیم میں حفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker