پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور دھند کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ موسمی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کردیا۔

این اے او سی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

الرٹ میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خانیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں بھی دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خیبر، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

این اے او سی نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker