بزنس
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 345 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 109 ڈالر کم ہوکر 3940 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



