پاکستان

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہوگئی

پشاورکی احتساب عدالت نے اپرکوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزم کیشیئر مشرف شاہ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج نے درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار424 روپےکی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد اور رقوم حکومت خیبر پختونخوا کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد
فیصلےکے مطابق احتساب عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قراردیا گیا ہے۔

فیصلےکے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب سے زائد روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے نکالےگئے، نیب کے مطابق ترقیاتی منصوبے گراونڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالےگئے ہیں، اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم مشرف شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے اہلیہ، بھائی اور دوست کے ناموں اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

عدالت نے ملزم کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں بنگلا اور بشام میں تین کنال مکان بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کی تعمیراتی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں موجود 40 کروڑ سے زائد رقم بھی بحق سرکار ضبط کی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم مشرف شاہ، اس کی اہلیہ، بھائی اور دوست کے بیانات بغیردباؤ رضاکارانہ طور پر دیےگئے ہیں، پلی بارگین کی درخواست کی توثیق کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025 کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی خردبرد کی خبر بریک کی تھی،کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker