بلوچستان
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں رات گئے سیکیورٹی ہائی الرٹ

مستونگ کے علاقے کانک میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خود کش دھماکے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں رات گئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
🔸 کوئٹہ میں رات گئے سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون جانے والی اہم شاہراہیں سیل کر دی گئیں، کوئٹہ میں چمن پھاٹک، میر ظفر جمالی روڈ اور بے نظیر پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا
🔸 دوسری طرف بلوچستان بھر میں آج ٹرین آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے ، اور حکام نے اس کی وجہ مرمتی کام بتائی ہے ۔۔۔
🔸 واضح رہے کانک میں کل ہونے والے خود کش دھماکے میں حکام نے 3 مسلح حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ واقعے 2 شہری شہید، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔



