پاکستان

سرمایہ کاروں کا تحفظ ہمارا تحفظ اور ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ ہمارا تحفظ اور ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔

پاکستان منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معدنیات کے منصوبوں کی کامیابی کے لیے مقامی آبادی کا تعاون اور اعتماد ضروری ہے، افرادی قوت، اثاثوں اور سپلائی روٹس کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، معدنیات کو پاکستان میں تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سرمایہ کاری کے لیے بجلی، پانی اور مواصلات کا قابلِ اعتماد انفرا اسٹرکچر ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی صنعت کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کا معدنیاتی ایجنڈے کو معاشی وژن کا مرکز بنانے میں اہم کردار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker