انٹرنیشنل

مسافر بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست آسام میں مسافر بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ جمعہ کے روز آسام کے علاقے گولاگھاٹ میں قازرنگا نیشنل پارک کے قریب شاہراہ پر پیش آیا، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

پولیس کے مطابق بس میں تقریباً 30 افراد سوار تھے اور وہ قریبی ضلع کی جانب جا رہی تھی کہ کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

ضلع گولاگھاٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سوپنانیل ڈیکا نے بتایا کہ حادثے میں 23 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک سینئر وزیر کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker