انٹرنیشنل

ترکی : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار جاں بحق

ترکیہ کے مشرقی حصے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

ترکی کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز مشرقی صوبے مالاتیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جاں بحق ہو گئے۔

وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی نشریاتی اداروں کی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دکھائی دیں، جبکہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے اٹھ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker