Quettaبلوچستان

کوئٹہ: بروری پولیس کی آئس (شیشہ) منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار

پولیس اسٹیشن بروری، کوئٹہ کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آئس (شیشہ) منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد سلیم ولد امیر فیض، سکنہ بگٹی گلی، بروری روڈ کوئٹہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو گرام آئس (شیشہ) منشیات برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 بجرم 9(2)(b) CNS Act درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں اور علاقے میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker