بلوچستان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں8دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کےمیجر اور حوالدار شہید

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 13 نومبر سے کالپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے،13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کالپور میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر گشت بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبرکو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےگشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا، حملے میں میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان نے جام شہادت نوش کیا۔ میجر عمر منہاس ناصر کا تعلق ضلع چکوال جبکہ حوالدار محمد عدنان خان کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی سے فتنہ الہندوستان ڈرونز، آئی ای ڈیز اور دیگر جدید تکنیکی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔بھارت فتنہ الہندوستان کو مکمل مالی معاونت اور جدید ترین آلات فراہم کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بدلتے ہوئے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت کوئی جگہ نہیں دی جائے گی چاہے وہ کوئی بھی راستہ اختیار کریں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker