وہ اڑنے والی گاڑی جو بہت جلد حقیقت میں لوگوں کو دستیاب ہوگی
اگر کبھی آپ نے ٹریفک جام میں پھنسنے کے تجربے کے بعد کبھی خواہش کی ہو کہ گاڑیوں سے اڑ کر گزر جائیں، تو آپ کا یہ تصور حقیقت بننے والا ہے۔

چینی کمپنی ایکس پینگ کی جانب سے اس کی پہلی 2 نشستوں والی اڑنے والی گاڑی 2027 کے موسم گرما میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔
اگر آپ نے جیٹ سن کارٹون دیکھے ہوں تو یہ گاڑی کچھ اسی طرح کی ہے۔
یہ گاڑی فضا میں ایک کلومیٹر کی بلندی پر 30 کلومیٹر تک پرواز کرسکتی ہے۔
کسی روایتی اڑنے والی گاڑی کے برعکس یہ چینی فلائنگ کار دیکھنے میں بالکل مختلف ہے جس کے اندر ایک چھوٹا الیکٹرک ہیلی کاپٹر چھپا ہوتا ہے۔
یہ گاڑی خودکار طور پر بیک پر موجود دروازوں کو کھول کر فلائنگ موڈیول کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور ایسا 5 منٹ سے بھی کم وقت میں ہوتا ہے۔
یہ گاڑی لگ بھگ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح پرواز اور لینڈ کرسکتی ہے اور اسے بہت کم رن وے درکار ہوتا ہے۔
مگر اس گاڑی کی قیمت بھی دنگ کر دینے والی ہے جو 3 لاکھ ڈالرز ہے۔
ایکس پینگ کے چیف ایگزیکٹو ڈیلی زاؤ نے اس فلائنگ موڈیولر گاڑی کو پرتگال میں ایک کانفرنس کے دوران متعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی دیہی مقامات اور چینی ایمرجنسی سروسز کو 2027 کی دوسری ششماہی میں دستیاب ہوگی۔
اس کمپنی کی جانب سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اڑنے والی گاڑیوں کی تیاری اور آزمائش کی جا رہی ہے اور چینی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کی جانب سے محدود استعمال کی منظوری بھی حاصل کرچکی ہے۔
اس گاڑی کو انسان تو اڑا سکیں جبکہ آٹو پائلٹ یا جوائے اسٹک سے بھی اسے کنٹرول کی جاسکتا ہے۔
ڈیلی زاؤ خود بھی ایک پائلٹ ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو بھی ڈرون جیسی اس گاڑی کو اڑانے کی تربیت محض 5 منٹ میں دے سکتے ہیں۔



