اسلام آباد: اعلیٰ پولیس افسر کے گھر میں مبینہ تشدد سے ملازمہ جاں بحق

اسلام آباد پولیس لائنز میں گھر میں مبینہ تشدد سے ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 13 سال کی لڑکی اعلیٰ پولیس افسر کے گھر میں کام کرتی تھی، ملازمہ کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہوسکی۔ دوسرے صوبے میں تعینات پولیس افسر کی اہلیہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تھانہ شمس کالونی میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گھر میں بچوں کو قرآن پڑھانے کیلئے آنے والے قاری بھی گرفتار کرلیا گیا۔
بچی کے والد نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ رحیم یار کا رہائشی ہوں،بیٹی مدر سے میں قرآن حفظ کررہی تھی، بیٹی قریبی رشتے داروں کے ہمراہ پولیس لائن میں رہائش پذیر تھی، اطلاع ملی کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا مگر فوت ہوگئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیٹی کے جسم کا معائنہ کرنے پر اس پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے والد نے کہا کہ قتل کی وجوہات معلوم کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔



