پاکستان

شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی

مذہب کی خاطر موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نےباپردہ انٹرویو میں مداحوں کو حیران کردیا۔

سابق گلوکارہ شازیہ خشک گزشتہ کئی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں تاہم اب اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

ویڈیو میں شازیہ خشک نے بتایا کہ پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی وفات نے اُن پر گہرا اثر ڈالا اور اس کے بعد انھوں نے موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

شازیہ خشک کے مطابق 2018 میں انھوں نے گلوکاری چھوڑ دی تھی ان کے جڑواں بچے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں، وہ اکیلی ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ اللہ کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا، اور پھر اللہ نے انھیں ہدایت دی اور ان کی سوچ بدلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب وہ روایتی ملبوسات، جلد سے متعلق مصنوعات اور زیورات پر مشتمل ایک چھوٹا کاروبار چلارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ خشک معروف سندھی لوک گلوکارہ تھیں جنہیں ’لال میری پت‘ گانے نے شہرت کی بلندی کو پہنچا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker