انٹرنیشنل

پاسداران انقلاب کا بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیربیس پر امریکی ریڈار سسٹم پر حملہ

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیربیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔

ایرانی فوج نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جائز ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط اندازے یا غلط فہمی کی صورت میں ایسا شدید جواب دیا جائے گا جس کے اثرات جغرافیائی حدود سے آگے تک پھیل سکتے ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا ایران کی سات شرائط تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے بحری جہازوں کو خبردار کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے امریکا کی جانب سے تجویز کردہ متبادل راستوں پر بھروسا نہ کریں، زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان راستوں سے گزرنے والے جہاز سمندری بارودی سرنگوں، فائرنگ اور دھماکوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت صرف ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے ساتھ رابطہ کاری اور ان کے مقرر کردہ راستوں پر عمل کرنے سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker