کرکٹکھیل

دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز کےکھیل کا اختتام، پاکستان نے 3 وکٹ پر 121رنز بنالیے

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 98 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 121 رنز بنالیے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اذان اویس 47 رنز بناکر ناقابل شکست ہیں، ان کے ساتھ نائٹ واچ مین ثاقب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ان کے علاوہ طیب عارف نے 46 رنزکی اننگزکھیلی، محمد طحہٰ اور بابراعظم نے 8 ،8 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو،لاہیرو کمارا اور پرباتھ جےسوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں98 رنزپرڈھیرہوگئی تھی۔

پسیندوسوریابندارا 4، دنیش چندی مل7 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کمندومینڈس 8، لاہیروادار 4 اور دھننیجا ڈی سلوا ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 32 اور سونل دینوشا 21 رنز بن کر نمایاں رہے۔

رضا اللہ ، محمد عباس اور عامر جمال نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ نے آدھی ٹیم کو 50 رنز سے پہلے ہی پویلین پہنچادیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker