پاکستان

پاکستان کے توانائی شعبے میں 30 ارب ڈالر تک کی بڑی سعودی سرمایہ کاری کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور سعودی عرب کی کمپنی کے درمیان گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالر تک کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

ایس آئی ایف سی کے اعلامیےکے مطابق ایم او یو پر دستخط کی تقریب ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز اور ڈیلٹا انرجی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اعلامیےکے مطابق ترکمانستان سے پاکستان کے راستے گوادر تک گیس پائپ لائن کی فزیبلٹی کا مشترکہ جائزہ لیا جائےگا۔

اعلامیے کے مطابق 25 سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مجوزہ منصوبے میں ترکمانستان سے گیس پائپ لائن گوادر تک لائی جائےگی۔ یہ گیس پائپ لائن افغانستان کے راستے چمن کے قریب پاکستان میں داخل ہوگی۔

منصوبےکے تحت گواردر میں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنےکی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، ایل این جی ٹرمینل کے بعدکے مرحلے میں اسے دیگر مقامات تک توسیع دی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker