بلوچستان

کوئٹہ : دو گروہوں کی لڑائی، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، پانچ زخمی

کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں دو گروہوں کی لڑائی، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، پانچ زخمی
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد پیش آیا۔ کچھ نوجوان کرکٹ کھیلنے کے لیے بیٹ مانگ رہے تھے تاہم متوفی نوجوان نے انہیں بیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے بتلایا کہ ہڑتال کی وجہ سے دکان بند ہے۔ انکار پر گالم گلوچ ہوئی جس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی اور فائرنگ ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان نیاز محمد والد جان محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دو بچوں سمیت کل پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker