پاکستان

پاکستان اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس نے ملاقات کی، وزیراعظم نے قطر کے معزز مہمان کا پاکستان کے پہلے دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے امیرِ قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قطر کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی کی مسلسل فراہمی کو بھی سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں اور قطر کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو امیرِ قطر کے تہنیتی پیغامات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔

ملاقات کے دوران قطر کی انٹرنل سیکیورٹی فورس اور پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ دستاویزات پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دستخط کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker