انٹرنیشنل

فرانس کے بجٹ میں 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

پیرس: فرانس میں سرکاری اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں دائیں بازو کی اکثریت نے سرکاری ملازمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے جس پر سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تعلیم، دفاع، داخلہ اور انصاف کے محکموں کو مجوزہ کٹوتیوں سے مستثنیٰ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کی تنظیمیں بھی اس منصوبے پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker