پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ مرکز: مولانا احمد بٹلہ امیر تبلیغی جماعت مقرر

نئے امیر تبلیغی جماعت کا مختصر تعارف
نام: مولانا احمد بٹلہ صاحب
تعلق: رائیونڈ مرکز، پاکستان
1. مقام و منصب:

آپ رائیونڈ مرکز کے سینئر بزرگ اور عالمی شوریٰ کے رکن ہیں۔
طویل عرصے تک نائب امیر تبلیغی جماعت پاکستان رہے، اور رائیونڈ مرکز میں شیخ الحدیث کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
حضرت مولانا نذر الرحمٰن صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال (16 نومبر 2026، عمر 97 سال) کے بعد اب آپ کو پاکستان میں تبلیغی جماعت کا نیا امیر منتخب کیا گیا ہے۔

2. حاجی عبدالوہاب صاحب کی وصیت میں نام:
نومبر 2018 میں جب تیسرے امیر حاجی محمد عبدالوہاب صاحب کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنی وصیت (17 ستمبر 2015) میں جانشینی کے لیے تین نام تجویز کیے تھے:
1. مولانا نذر الرحمٰن صاحب
2. مولانا احمد بٹلہ صاحب
3. مولانا عبیداللہ خورشید صاحب

اس وقت مشاورت سے مولانا نذر الرحمٰن صاحب امیر بنے، اور انکے داماد مولانا احمد بٹلہ صاحب نائب امیر بنے۔ اب ان کی وفات کے بعد وہی امانت آپ کے سپرد ہوئی ہے۔

. مزاج و بیان
– آپ کا بیان نہایت سادہ، جوشیلا، درد بھرا اور اصلاحی ہوتا ہے۔
– رائیونڈ عالمی اجتماع 2026 میں آپ نے پہلا افتتاحی بیانِ عصر فرمایا، جس میں فرمایا: *”آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے، نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاؤ۔”
– آپ کا زور ہمیشہ اس بات پر رہتا ہے کہ دین سے دور مسلمانوں کو دین کے دائرے میں لانا، کلمہ سیدھا کرنا اور اپنی زندگیوں پر اسلام نافذ کرنا ہی دعوت و تبلیغ ہے۔

خلاصہ:
آپ اخلاص، سادگی، پابندیِ سنت اور طویل تبلیغی محنت کی وجہ سے رائیونڈ کے اکابرین میں ممتاز ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اب اس عظیم دینی کام کی امارت کی ذمہ داری عطا فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے اکابرین کی حفاظت فرمائے آمین۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker