پاکستان

نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم سے الیکشن کمیشن لاعلم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم سے متعلق لاعلم نکلا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنڈم کے کسی منصوبے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ایک ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ای سی پی سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد کمیشن کو تیاری کیلئے کم از کم 2 ماہ درکار ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بھی اس منصوبے پر باضابطہ طور پر کوئی بات چیت نہیں کی جب کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker