بلوچستان
چاغی: موٹر سائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 3 نوجوان جاں بحق
بلوچستان کے ضلع چاغی میں موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان پکنک کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹرسائیکل سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔



