پاکستان
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 180 کلومیٹر تھی،جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



