پاکستان

موسم سرما کے دوران متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ، 3 ہنگامی ایڈوائزریز جاری

موسم سرما میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے تین اہم ہنگامی ایڈوائزریز جاری کردیں۔

قومی ادارہ صحت کےمطابق درجہ حرارت میں کمی اور اسموگ کے باعث موسمی فلو کے خطرات بڑھ گئے ہیں،خسرہ،خناق،کالی کھانسی اور تشنج جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کا بھی خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران سانس اور دل کے امراض کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

قومی ادارہ صحت نےوفاقی اور صوبائی محکمہ صحت، اسپتالوں اور لیبارٹریز کو ہدایت کی ہے کہ بیماریوں کی روک تھام، نگرانی اور بروقت تشخیص کے لیے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker