پاکستان

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو وہ اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر اہم مہینہ ہے، جو ہونا ہے اگلے بجٹ سے پہلے ہونا ہے، نئے صوبے ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور ہماری لائف لائن ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر صوبوں کی گفتگو آفیشل نہ ہوتی تو اب تک اسے کوئی نہ کوئی رکوا دیتا، اب کوئی پارٹی نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی مشورہ ہےکہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے معاملے کی حمایت کرے کیونکہ یہ اس کے لئے ریاست کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری بھی لے سکتے ہیں، آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker